Customs Health Care Society

Follow Us

WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.44 PM (1)

کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام’’اساتذہ کی عظمت اور احترام ‘‘ پر سیمینار ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ ، جمیل انجم اور دیگر مقررین کا خطاب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام "اساتذہ کی عظمت اور احترام" کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام ایم بشیر میموریل ہال میں ہوا، جسکی صدارت کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے پیٹرن انچیف اور سابق وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کی۔ شرکاء نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی ۔ سیمینار میں اساتذہ کے سروس سٹرکچر کی خامیاں، اساتذہ سے لیجانے والی غیر نصابی خدمات اور پست معاشی حالات کیساتھ ساتھ حکومتی پالیسیوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے قومی کردار کی تشکیل اور سماجی بہبود میں اساتذہ کے کردار کا ذکر کیا ۔ محتسب پنجاب کی ریسرچ ایسوسی ایٹ ماہ نور آصف نے دور جدید میں نصاب اور استاد کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی ۔ ماہر تعلیم سائرہ بانو نے اساتذہ کی دوران ملازمت تربیت کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا -سدرہ ناظم نے غیر ملکی ڈونر ایجنسوں کی اساتذہ کی تربیت بارے کاوشوں کا ذکر کیا اور اس کے مثبت نتائج کو اجاگز کیا ۔

مصطفیٰ کمال پاشا نے دور جدید کی ترقی یافتہ اقوام کے تعلیمی کلچر اور استاد کی تکریم و تو قیر کا ذکر کیا، ماہر تعلیم و سابق ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن محمد جمیل نجم نے استاد کی اہمیت و تکریم کے بارے میں سید مودودی و امین احسن اصلاحی کے اقوال کے حوالہ جات دیئے۔ تقریب سے ڈاکٹر عاشق ڈوگر، کاشف ادیب ، مرزا محمد کاشف نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں فاروق چوہان ،اسحق جیلانی عالمی سیاح مقصود چغتائی،علامہ عبد الستار عاصم ،غلام نقشبند،ڈاکٹرجاویدندیم اور توقیر احمد رانا نے بھی شرکت کی، اس تقریب کا اہتمام مشیر میڈیا سید خالد یزدانی اور محمد اشفاق نے کیا تھا ۔

WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.41 PM (1)
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.54 PM (1)
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.47 PM
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.44 PM
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.55.03 PM (1)
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.59 PM
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.38 PM (1)
WhatsApp Image 2026-05-23 at 1.54.43 PM (1)

Other News & Events

WhatsApp Image 2026-03-01 at 11.31.58 AM (2)

Over 2,500 Water Wells in Tharparkar: CHCS Bringing Lifesaving Water to Drought-Hit Communities